Tuesday, September 19, 2017

مشال خان قتل کیس میں گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد

ایبٹ آباد: انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی، کیس کی باقاعدہ سماعت کل سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی ایبٹ آباد کے جسٹس فضل سبحان نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد کیس میں شامل 17 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو بھی مسترد کر دیا۔
جج نے مشال خان قتل کیس کو مرکزی جیل ہری پور منتقل کرنے کا حکم دیا ہے جہاں کل سے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ مشال خان کے والد کی درخواست پر کیس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔
اس موقع پر مشال کے والد اقبال خان اور مردان کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
واضح رہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے شعبہ صحافت کے طالبعلم مشال خان کو 13 اپریل کو جامعہ کے اندر مشتعل افراد نے فائرنگ اور تشدد کرکے ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے واقعے کی تحقیق کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ سماء

Fariha Taj

0 comments: