Saturday, October 14, 2017

قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث لوگوں کو قیامت کے روز جواب دینا ہو گا:بشریٰ انصاری

لاہور (این این آئی) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث لوگوں کو قیامت کے روز جواب دینا ہو گا، شوبز انڈسٹری میں 80فیصد فنکار اچھی اور پڑھی لکھی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان ماہر نشانہ باز نکلے
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران بشریٰ انصاری کاکہناتھا کہ خدا نے عورتوں کو زیادہ قوت عطاء کی ہے جو شوبز سمیت دیگر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی پرورش اور گھریلو امور کی ذمہ داریاں بھی بخوبی انداز میں ادا کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے افسوس ہے کہ بعض لوگ کسی اداکارہ یا ماڈل کے بارے میں ایسی گمراہ کن باتیں لکھ دیتے ہیں جس سے اس کا جینا مشکل ہو جاتا ہے اس کی بڑی مثال قندیل بلوچ ہے جس کو بلا وجہ اتنی ہائیٹ دی گئی ۔ قندیل بلوچ کے قتل کے پیچھے جن لوگوں کا ہاتھ ہے ان کو قیامت کے روز جواب دینا ہو گا۔

Fariha Taj

0 comments: