Wednesday, November 29, 2017

ہم ہر سال 25 نومبر کو ۔۔۔ حکومت کیساتھ معاہدہ ہونے کے بعد علامہ خادم حسین رضوی نے ایک اور اعلان کر دیا

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہر سال 25 نومبر کو یوم شہداءختم نبوت ﷺ منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

دھرنے کے خاتمے کیلئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ”آج ظہر کے بعد تحریک ختم نبوتﷺ کے شہداءکے قل شریف پڑھے جائیں گے اور دعائے خیر ہو گی جبکہ 4 جنوری صبح 10 بجے لیاقت باغ راولپنڈی میں چہلم ہو گا۔ ختم نبوتﷺ کے معاملے میں جتنے بھی لوگ سینے پر گولیاں کھا کر شہید ہوئے ہیں، تحریک ان سب کی حفاظت کرے گی اور ان کے معاملات کی ذمہ دار ہے، آئندہ ہفتے میں مرکزی قائدین اور شوریٰ کا مرکزی وفد شہداءکے گھروں میں جائے گا اور تعزیت کیساتھ اپنی ذمہ داریوں کا اعلان کرے گا۔

Fariha Taj

0 comments: