Monday, December 18, 2017

بھارت میں جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث 2 اداکاراوں کو گرفتار کرلیاگیا

حیدر آباد دکن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث 2 اداکاراو¿ں کو گرفتار کرلیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد پولیس نے گزشتہ رات کارروائی کے دوران 2 ہوٹلوں پر چھاپہ مارا جس کے دوران جسم فروشی میں ملوث 2 اداکاراو¿ں سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایک اداکارہ کی شناخت رچا سکینا اور دوسری کی سبھرا چترجی کے نام سے ہوئی۔ رچا سکینا تیلگو فلموں اور دوسری اداکارہ سبھرا چترجی بنگالی فلموں میں کام کرتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں گرفتار اداکاراو¿ں سمیت تمام ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جب کہ نیٹ ورک میں ملوث ایک اور شخص فرار ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: