ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ تبو و نے انکشاف کیا کہ اجے دیوگن ہمیشہ لڑکوں کے ایک گروپ کے ساتھ ہوتا تھا، جو ان کی لڑکیوں کے گروپ کو پھنسانے کے چکر میں ہوتا تھا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق تبو کا کہنا تھا کہ اگر آج تک میں غیر شادی شدہ ہوں تو اس کی وجہ بھی اجے دیوگن ہی ہیں۔اجے دیوگن اور وہ ایک دوسرے کو 13 سے 14 سال کی عمر سے جانتے ہیں، اور دونوں ممبئی کے نواحی دیہی علاقے ’جوہو‘ میں ایک ساتھ پلے اور بڑے ہوئے۔تبو کا کہنا تھا کہ اجے دیوگن ان کے بھائی کا بچپن کا دوست ہے اور یہ دونوں بھی ایک دوسرے کو بچپن کے زمانے سے جانتے ہیں۔واضح رہے کہ تبو اور اجے دیوگن نے لگ بھگ 5 فلموں میں کام کیا، رواں برس اکتوبر میں ان کی کامیڈین ایکشن فلم ’گول مال اگین‘ ریلیز ہوئی، جس نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔اس سے قبل 2015 میں وہ ’درشیام‘ میں ایک ساتھ نظر آئے، اس سے قبل 199 میں ’تھکشک‘ 1995 میں ’حقیقت‘ اور 1994 میں ’وجے پتھ‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔
0 comments: