ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ ”بھابھیوں“ کیلئے اپنے بے لوث پیار کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جبکہ وہ خود کچھ ہی عرصہ قبل بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
ان کی شادی کے کچھ ہی دیر بعد بھارتی کرکٹر ظہیر خان بھی بالی ووڈ اداکارہ سانگریکا گھاٹگے کے ہو گئے اور پھر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھی ایک ہو گئے۔ یووراج سنگھ جب ویرات کوہلی کے ولیمے کی تقریب میں گئے تو اس قدر خوش تھے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کیساتھ لی گئی سیلفی کو شیئر کرنے سے پہلے اس میں سے ویرات کوہلی کا چہرہ کاٹ دیا۔
ٹوئٹر صارفین نے جلد ہی یہ بات نوٹ کر لی اور پھر ان کی خوب ”درگت“ بھی بنائی لیکن اب ان کی ظہیر خان کی بیوی کیساتھ ایسی تصویر شیئر ہو گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے جبکہ ان کی اہلیہ ہیزل کیچ بھی ’جل بھن‘ کر رہ گئیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار بھی کر دیا۔
یووراج سنگھ اور ظہیر خان کی اہلیہ سانگریکا گھاٹگے ایک پارٹی میں ملے تو اتفاقاً دونوں نے ایک ہی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔ سانگریکا نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں ایک ہی رنگ کے کپڑوں کا ذکر تو کیا ہی مگر ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ ہیزل کیچ کو بہت مس کر رہی ہیں جو اس پارٹی میں نہیں آئی۔لیکن اس کے بعد سامنے آنے والے ہیزل کیچ کا جواب دیکھ کر یہ ہی سمجھ میں آتا ہے کہ انہیں یہ تصویر اور دونوں کا ایک ساتھ ہونا بالکل بھی پسند نہیں آیا اور وہ ”جل بھن“ چکی ہیں۔ ہیزل کیچ نے اپنے جواب میں لکھا ”لگتا ہے کہ مجھے بھی ظہیر خان کیساتھ ایک جیسے رنگ کے کپڑے پہننے چاہئیں تاکہ توازن برقرار رہے۔“
ہیزل کیچ کا یہ کمنٹ طنزیہ اور حسد سے بھرپور ہے اور انہوں نے اس ٹویٹ سے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ اگرچہ وہ بالی ووڈ اداکارہ اور ایک کرکٹر کی بیوی ہیں مگر ایک عام ایشیائی عورت کی طرح اپنے شوہر کو کسی دوسری خاتون کے ساتھ دیکھ کر انہیں بھی ’جلن‘ ہوتی ہے اور وہ قطعی طور پر یہ برداشت نہیں کر سکتیں۔
0 comments: