Saturday, January 13, 2018

’تم مجھے اپنا نمبر دو میں تمہیں فون کر کے بتاﺅں گا کہ ۔۔۔‘ ماہرہ خان کے 8 سالہ بیٹے اذلان نے معروف ہالی ووڈ اداکارہ ایماواٹسن سے اس کا نمبر مانگ لیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بیٹا اذالان کہنے کو تو صرف 8 سال کا ہے لیکن بہت ذہین اور شرارتی بچہ ہے اس نے ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم میں ایسی خامیاں ڈھونڈھ لیں جو بڑے بڑے ہدایت کاروں کی نظروں سے اوجھل رہ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کے 8 سالہ بیٹا اذلان نے اپنی ماں ماہرہ خان کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن کو پیغام بھیجا اور ان کا نمبر طلب کیا۔گزشتہ روز ماہرہ خان کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک پیغام بھیجا گیا تھا جس میں لکھا تھا” ایما واٹسن میں اذلان ہوں، آپ کا بہت بڑا مداح ہوں اور آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے آپ کی فلم”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“میں کچھ غلطیاں دیکھی ہیں اور ان غلطیوں کے بارے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں آپ مجھے اپنا نمبر بھیجیں“

Fariha Taj

0 comments: