لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی معصوم زینب کو انصاف دلانے اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کی طالبات بھی سڑکوں پر نکل آئی ہیں، طالبات نے مطالبہ کیا کہ بنت حوا کو انصاف دلانے کے لئے پنجاب حکومت فوری کارروائی کرے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے سوشیالوجی،ابلاغیات ،ہیلی کالج، لاءکالج اور آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کی طالبات نے زینب کے بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرمعصوم طالبہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حکومت مخالف نعرے درج تھے ۔طالبات نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت معصوم طالبہ کے قاتل کو فی الفور گرفتار کر کہ کیفرکردار تک پہنچائے اور اس درندہ صفت انسان کو نشان عبرت بنای
0 comments: