Saturday, January 13, 2018

دنیا کی معروف ترین سپر ماڈل معصوم زینب کیلئے میدان میں آ گئیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور میں معصوم کلی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے کوڑے کے ڈھیر میں پھینکے کے واقعے نے پاکستانیوں کے دل دہلا کر رکھ دیئے اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہاہے جبکہ دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا بھی اس معاملے کو اٹھا رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انتہائی معروف ماڈل ’کرارا ڈیلیونگن ‘بھی یہ خبر غیر ملکی نشریاتی ادارے پر پڑھ کر انتہائی افسردہ ہو گئیں اور انہوں نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ’سی این این ‘ کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا اور زینب کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ۔معروف سپر ماڈل کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ’ننھی پری مجھے بے حد افسوس ہے ،‘ماڈل نے اپنے پیغام میں دو ہیش ٹیگ استعمال کیے کہ ’وقت ختم ہوا اور زینب کو انصاف دو ‘۔

Fariha Taj

0 comments: