Friday, January 12, 2018

مظاہروں کا خوف، ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ برطانیہ منسوخ کردیا

واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ماہ لندن میں سفارت خانے کے افتتاح کی غرض سے شیڈول دورہ مبینہ طور پر مظاہروں کے خوف سے منسوخ کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ اس وجہ سے منسوخ کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ برطانیہ میں ان کا پرجوش استقبال نہیں کیا جائے گا لیکن امریکی صدر کی جگہ اب سیکریٹری آف سٹیٹ ریکس ٹیلرسن برطانیہ جائیں گے۔اس حوالے سے ابھی تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے فروری میں 750 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے لندن میں تعمیر ہونے والی سفارت خانے کی عمارت کا افتتاح کرنا تھااور دوسری جانب وہ ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات نہیں کرپائیں گے۔

Fariha Taj

0 comments: