Friday, January 12, 2018

غم میں ڈوبے زینب کے والد نے بڑااعلان کردیا، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی ان کے حوصلے کی داد دینے پر مجبور ہوجائے گا

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور میں ننھی پری زینب کے قتل کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے جبکہ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس نے گولیاں بھی چلائیں جن کی زد میں آکر دو شہریوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات تھیں اور مسلسل تیسرے روز بھی قصور کے بعض علاقوں میں کشیدگی دیکھی گئی لیکن ایسے میں معصوم زینب کے والد محمد امین انصاری نے اپیل کی ہے کہ مظاہرین املاک کو نقصان نہ پہنچائیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ زینب کے والدکاکہناتھاکہ جب تک ملزم نہیں پکڑا جاتا ، احتجاج جاری رہے گا لیکن لوگ اپنا احتجاج پرامن رکھیں اوراملاک کو نقصان نہ پہنچائیں، ہمارا احتجاج پر امن ہے، کوشش کریں کہ کسی کی املاک اور گاڑی کو نقصان نہ پہنچائیں ، ایسا نہ ہو کہ پر امن احتجاج میں سازشی عناصر شامل ہوجائیں ۔
ان کاکہناتھاکہ اگر ماضی میں ہونے والے واقعات پر درست انداز میں کاروائی ہوتی تو یہ سانحہ نہ رونما ہوتا، آج اہل علاقہ بچوں کو گھر سے باہر نکالنے پر خوفزدہ ہیں جنسی دہشتگردی کے لیے سدباب کیا جائے تاکہ آئندہ لوگوں کی جان اور عزت محفوظ ہو۔

Fariha Taj

0 comments: