Monday, January 15, 2018

فلم پدماوت کے ساتھ اچھا نہیں ہوا : سونم کپور

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہاہے کہ فلم کے ساتھ اچھا نہیں ہوا، میں انہیں کامیابی کی دعا دیتی ہوں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سونم کپور کا فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو پدماوت کی کامیاب کی امید دلاتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے کسی اور فلم کو ان مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے جن کا سامنا پدماوت کو کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے بعد سے گزشتہ 10 سالوں نے اب تک سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام نہیں کیا، لیکن میں ان سے رابطے میں رہتی ہوں، میں انہیں کامیابی کی دعا دیتی ہوں اور مجھے امید ہے کہ فلم ریلیز ہو اور یہ بھی کہ کسی اور فلم کی پدماوت جیسی قسمت نہ ہو۔

Fariha Taj

0 comments: