حامد خان کا عمران خان کو ایک اور جھٹکا!
اسلام آباد -چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں نا اہلی کے درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا گیا ،حامد خان نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نا اہلی کیس لڑنے سے بھی معذرت کرلی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی اور ان کی جگہ نعیم بخاری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا، ان کا کہنا تھا کہ حامد خان نے کیس سے معذرت کر لی جو کہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، مجھے کیس سمجھنے کے لیے وقت دیا جائے۔ ادھر جہانگیر ترین کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر لی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پاناما لیکس کیس لڑنے سے بھی معذرت کر لی تھی
0 comments: