اسلام آباد -وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین سیاست جھوٹ پر مبنی ہے جبکہ راولپنڈی کے ایک صاحب کی تو عقل ماری گئی ہے۔ جلن دوا تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھی لیکن عمران خان کی جلن کیلئے کون سی دوا ہو گی اس پر غور کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئی مقدمہ جب عدالت میں زیر سماعت ہو تو اس پر تبصرے سے گریز کرنا چاہئے، عدالتی فیصلے کا سب کو انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے جبکہ راولپنڈی کے ایک صاحب کی تو عقل ماری گئی ہے۔ وہ صاحب توند نکال کر سپریم کورٹ میں آ جاتے ہیں اور اب تو انہیں سند مل گئی ہے کہ وہ سیاست سے فارغ آدمی ہیں لیکن وہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کی تعریف ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے شیخ رشید سے کہا کہ وہ سیاست کے علاوہ کچھ کریں تو بہتر ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ فارغ ہیں۔ انہوں نے پنڈی سے کال دی تو صرف چار لوگ ان کے ساتھ تھے اور وہ ادھار کے جلسوں کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ہی نام کی ضد ہے اور اس کی سیاست سوائے پگڑیاں اچھالنے کے کچھ نہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ مخالفین کو ہدایت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلن کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں ہے لیکن عمران خان کی جلن کیلئے کون سی دوا ہو گی اس پر غور کر رہے ہیں
0 comments: