راحیل شریف نگران وزیراعظم؟ حیران کن بیان منظرعام پر
اسلام آباد -سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سابق جنرل آئندہ عام انتخابات میں نگران وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنرل (ر)راحیل شریف ملک کے سکیورٹی معاملات پر بھی اپنی ماہر انہ رائے سے اداروں کو مستفید کرنا چاہیں تو آئین انہیں ایسا کرنے سے نہیں روک سکتا۔ اخبار ی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن کے سربراہ کنور دلشاد نے کہا کہ نگران حکومت کا نظام جمہوری عمل کا اہم حصہ ہے صرف جنرل (ر)راحیل شریف کو 2سال کیلئے سیاسی معاملات سے کنارہ کشن رہنا ہو گا تو وہ بطور نگران وزیر اعظم جمہوری عمل کو مضبوط کرنے کی راہ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں
0 comments: