Monday, April 10, 2017

رواں ہفتے حج پالیسی 2017 کا اعلان کیا جائے گا

رواں ہفتے حج پالیسی 2017 کا اعلان کیا جائے گا
اسلام آباد ۔ حج پالیسی 2017 کا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رواں ہفتے اعلان کیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق سرکاری حج سکیم کیلئے رواں برس ہارڈشپ کوٹہ تین فیصد سے مزید کم کرکے دو فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم سمیت ارکان پارلیمنٹ کیلئے بھی کوئی کوٹہ مختص نہیں کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق حج پالیسی پیش کئے جانے کے بعد آئندہ ہفتے 17 یا 18 اپریل سے ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہوگا جو 28 اپریل تک جاری رہے گا ۔ امسال پہلی مرتبہ سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزار دو سو خوش نصیب جبکہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 71 ہزار عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کامیاب درخواست گزاروں کی تربیت کیلئے یونین کونسلوں کی سطح پر مناسک حج کی ادائیگی کیلئے وڈیو اور آڈیو کے ذریعے تربیت دی جائے گی :۔

Fariha Taj

0 comments: