وزیراعظم نواز شریف کا کھلاڑیوں کے لیے کروڑوں روپے کا اعلان اسلام آباد -وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنزٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلےمیں ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نے شاندار اور تاریخی کھیل پیش کرنے پرکھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان کیا کیوں کہ بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم پذیرائی کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے چیمپئن بن کر قوم کا سرفخر سے بلند کیا جب کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو عمرہ کروانے کا اعلان کیا تھا جب کہ چیرمین پی سی بی شہریارخان نے بھی انعام کے طور پر کھلاڑیوں کو 10،10 لاکھ روپے بونس دینے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے لندن کے اوول گراؤنڈ میں روایتی حریف بھارت کو تاریخی شکست دیکر پہلی بار چیمپئنزٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا
0 comments: