Monday, August 7, 2017

بند روڈ دھماکہ ، تین منزلہ عمارت مکمل طور پرمنہدم ہو گئی ، کئی طلباء کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بند روڈ پر فروٹ سے لدے ٹرک میں بارودی مواد پھٹنے سے تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی ، ایک بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ، گرنے والی عمارت کو نجی یونیورسٹی کا ہاسٹل قرار دیا جا رہا ہے، کئی طلباء کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ،کئی عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان ، شیشے ٹوٹ گئے، جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ،شواہد اکٹھے کرنے کے لئے ٹیمیں مصروف عمل، پولیس کے بھاری نفر ی نے علاقہ کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا ، ایک مشکوک شخص بھی حراست میں لے لیا گیا ، 20سے زائد افراد کو منشی ہسپتال میں طبی امدادمیں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ایس یسی پی سٹی پولیس کے مطابق دھماکے فروٹ کے لدے ٹرک میں ہوا ہے جس کے باعث قریبی تین منزلہ عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہے تاہم کسی بھی جانی نقصان کی تا حال تصدیق نہ کی جا سکی ہے تاہم ایک بچی کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا ہے ۔ دھماکے کی شدت کے باعث خوفنا ک آواز کو دو ر دور تک سنا گیا ہے اور دھماکے سے قریبی عمارتوں کو جزوی طور پر بھی نقصان ہوا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تین منزلہ عمارت بارے نجی ٹی وی اے آر واے نیوز کا کہنا ہے کہ یہ نجی یونیورسٹی کی عمارت ہے جس میں کئی طلباء رہائش پذیر ہیں ، پولیس اور ریسکیو ذرائع کی جانب سے عمارت تلےطلباء کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے

Fariha Taj

0 comments: