اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عائشہ گلالئی نے بولتے ہوئے کہا کہ عمران خان خدا نہیں، یہ کسی عورت کو نہیں بخشے گا، میں پی ٹی آئی کی ورکر خواتین کو ایک بار پھر خبردار کرتی ہوں کہ وہ بچ کے رہیں- عائشہ گلالئی کے بولنے کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی مسلسل شورشرابا کرتے رہے لیکن عائشہ گلالئی نے اپنی بات جاری رکھی-انہوں نے کہا کہ سب سے اہم چیز کردار ہوتا ہے جو عمران خان میں نہیں- عائشہ گلالئی نے کہا کہ انہیں قتل اور تیزاب پھینکے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے نوجوانوں کو گالیاں دینے کی تربیت دے رہے ہیں- عائشہ گلالئی نے الزام لگایا کہ اس کلچر سے پی ٹی آئی کی خواتین بھی نہیں بچ سکیں گی-انہوں نے کہا کہ عزت اور غیرت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکا- اپنے خطاب کے دوران عائشہ گلالئی نے کہا کہ میرے خاندان پر تہمتیں لگائی گئیں- یہی پی ٹی آئی کا کلچر ہے، جب تک کوئی پی ٹی آئی میں ہے بالکل ٹھیک ہے لیکن جونہی کوئی علیحدگی اختیار کرتا ہے اسے نشانے پر رکھ لیا جاتا ہے
Monday, August 7, 2017
Fariha Taj rashida rasheed
Related Posts:
نوازشریف وطن واپس کب آئیں گے،اسپیکرنےبتادیا لاہور: اسپیکرایازصادق نےکہاہےکہ پاکستان میں جمہوریت دوسرے ممالک کی طرح مستحکم نہیں ہوئی،نوازشریف… Read More
منتخب وزیراعظم کو ذلیل کرکے نکالاجائے تو معیشت تباہ ہوگی اسلام آباد : وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے… Read More
عینک والا جن کی ’’بل بتوڑی‘‘ چل بسیں لاہور: بچوں کی معروف ڈرامہ سیریل ’’ڈرامہ عینک والاجن ‘‘ کا ہردلعزیزکرداربل بتوڑی نبھانے والی ادا… Read More
میچ کے دوران کرکٹر بال لگنے سے جاں بحق ڈھاکا : بنگلادیش کے شہر ڈھاکا میں کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے سترہ سالہ نوجوان کرکٹر جاں بحق … Read More
دبئی: پاک سری لنکا پہلے ون ڈے کا میدان سج گیا دبئی: پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچزپرمشتمل سیریز کے ون ڈے کا میدان سج گیا ۔ س… Read More
عمران خان کے دستخطوں میں تضاد ہے؛نااہلی کیس اہم ترین موڑ پر اسلام آباد:عمران خان نااہلی کیس اہم موڑ پرآگیا۔ وکیل نعیم بخاری نے تسلیم کرلیا جمائما کیطرف سے ن… Read More
نوازشریف طویل یاتراپرروانہ؛حاضری پرسوالیہ نشان لگ گیا لاہور: پارٹی صدربننےکے بعد بیرون ملک طویل یاترا کا پروگرام لیے سابق وزیراعظم نواز شریف نوازشریف … Read More
نااہلی کیس گلے کی گھنٹی بننے لگا؛سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس اسلام آباد: نااہلی کیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور رہنما جہانگیرترین کے گلے کی گھنٹی بننے لگ… Read More
0 comments: