خان صاحب نے گل لالہ کو میسج کیا تھا مگر گلالئی کو چلا گیا، اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ٹی آئی سے بات چیت جاری ہے ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزاحیہ انداز میں یہ جملہ کہا، انہوں نے کہا ہے کہ کوئی ہمیں حلوہ نہ سمجھے ، 2018 میں ایم کیو ایم پاکستان اصل دھمال ڈالے گی اور سب دیکھیں گے ، ہم مڈل کلاس کا انقلاب برپا کریں گے ، سنا ہے ہمارا ایم پی اے اپنی راہ چھوڑ کر ادھر چلا گیا ہے ، وکٹیں گرانے کی بات ہو رہی ہے ، وہ ایک وکٹ گرائیں گے ہم ہزار کھڑی کردیں گے ، سب برابر کے پاکستانی ہیں، اسلام آباد کے لوگوں کو پاکستان بچانے کے لئے کراچی آنا ہو گا ، ملک میں تبدیلی ووٹ ڈالنے سے آئے گی ، پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر رابطے جاری ہیں ، خان صاحب نے گل لالا کو میسج کیا تھا مگر گلالئی کو چلا گیا ۔ پیرکو وفاقی اردو یونیورسٹی میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کارنیول سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی والوں کو اب جلد ان کا حق ملنے والا ہے سندھ سے کوٹہ سسٹم کا ہر صورت خاتمہ کرکے رہیں گے ، ہم بجلی کی کمی کا خاتمہ کر سکتے ہیں ، ایم کیو ایم پاکستان کی وجہ سے سی پیک منصوبہ شروع ہوا اور اگر ایسا مزید رہا تو کراچی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے ۔ ا نہوں نے کہا کہ 2018 میں ایم کیو ایم پاکستان اصل دھمال کرے گی اور سب دیکھیں گے ، کوئی ہمیں حلوہ اور ہلکا نہ سمجھے ، آج بھی پاکستان بنانے اور بچانے کا چیلنج ہے تاہم اسلام آباد کے لوگوں کو پاکستان بچانے کے لئے کراچی آنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ سب برابر کے پاکستانی ہیں ، پاکستان میں تبدیلی ووٹ ڈالنے سے آئے گی، جب عام آدمی ووٹ ڈالے گا، ایک وڈیرا پیپلز پارٹی میں ہے ، وہی (ن) لیگ اور اب پی ٹی آئی میں ہے ، ایسے تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو وکٹیں گرا رہے ہیں، ہم 1000 وکٹیں کھڑی کریں گے ، پی ایس پی کی جانب سے پیکیجز دیے جا رہے ہیں، کوئی بھی چیز جو دبائو کے ذریعے ہو وہ دیر پا نہیں ہوتی ، لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ سے ایم کیو ایم پاکستان تھی، ہے اور رہے گی۔ ہماری آبادیوں پر سینسس کے ذریعے فیملی پلاننگ کرائی جا رہی ہے ۔
Monday, September 25, 2017
Fariha Taj rashida rasheed
Related Posts:
بپاشا باسو ایسی حالت میں پکڑی گئیں کہ چہرہ چھپانا پڑ گیا ممبئی۔ بالی ووڈ بیوٹی بپاشا باسواپنے شوہرکرن سنگھ گروور کے ساتھ حال ہی میں بھارتی فیشن ڈیزائنر ر… Read More
پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی نے سیکورٹی کا سنگین مسئلہ کھڑا کردیا لاہور -لاہورمیں ضلعی حکومت نے جیل روڈ پر قرطبہ چوک کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کوسیکورٹی خدشات… Read More
عمران خان کسی عورت کو نہیں بخشے گا، نوجوانوں کو گالیوں کی تربیت دی جارہی ہے، عائشہ گلالئی اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عائشہ گلالئی نے بولتے ہوئے کہا کہ عمران خان خدا نہیں، یہ کسی عورت کو… Read More
شہید بچے کے لواحقین کے لیے نواز شریف کا بڑا اعلان گوجرانوالہ -سابق وزیراعظم نواز شریف نے گجرات میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کے واقعہ پ… Read More
خوفناک طوفان کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑ گئے میکسیکو سٹی -خلیج میکسیکو میں بننے و الے خوفناک طوفان ہاروے کے ٹیکساس سے ٹکرانے سے قبل امریکی صد… Read More
چودھری نثار کل کیا کرنے والے ہیں ، اعلان کر دیا اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کل شام پانچ بجے پریس کانفرنس کا اعلان کردیا۔ … Read More
چیئرمین نیب کی وجہ سے کرپشن بڑھی ہے، عمران خان کا چکوال میں خطاب چکوال: تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے آغاز کے موقع پر چکوال میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے … Read More
کترینہ کی نجی زندگی کی شرمناک معلومات لیک ہو گئیں ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور 6 سال معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے جب… Read More
0 comments: