نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) برصغیر پاک و ہند کے لوگ خاصے خوش خوراک واقع ہوئے ہیں ، نمکین، میٹھے، کھٹے غرض ہر ذائقے سے بھرپور کھانے اس خطے کی خاص سوغات ہیں، یہاں کے دسترخوانوں پر میٹھا بطور خاص موجود ہوتا ہے اور میٹھے کا تذکرے میں رس گلے کو بھلا دیا جائے تو یہ سراسر نا انصافی ہوگی، لیکن یہ خبر قابل حیرت ہوگی کہ رس گلے کی وجہ سے دو ریاستوں کے درمیان 3سالوں تک لڑائی جاری رہی اور بالاخر ایک ریاست کو اس لڑائی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی ریاستوں مغربی بنگال اور اڑیسہ کے درمیان تین سال قبل رس گلے کی وجہ سے لڑائی کا آغاز ہوا ، دونوں ریاستوں کا دعویٰ تھا کہ رس گلہ ابتدائی طور پر ان کے علاقوں میں تیار کیا گیا ، ریاستوں کے دعوے کے برعکس اب کھانوں کی ابتدا اور شروعات کے حوالے سے قائم بین الاقوامی ادارے نے اس مسئلے کا حل نکالا اور ریاست مغربی بنگال کو خوشخبری سنائی کہ رس گلہ سب سے پہلے بنگال ہی میں تیار کیا گیا تھا۔

0 comments: