Wednesday, November 15, 2017

”ایس ایچ اوسمیت پورے تھانے نے میری بیوی کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور ۔۔۔“ فیصل آباد میں پولیس اہلکار اے ایس آئی منظور احمد عدالت پہنچ گیا ،انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد فیصل آباد میں بھی مبینہ طور پر خاتون کو برہنہ کر کے تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کا معاملہ سامنے آیاہے ۔
نجی ٹی وی سٹی 41نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ فیصل آباد کے اے ایس آئی منظور احمد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یاسر حیات کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ تھانہ سمنہ آباد کے ایس ایچ او نے دیگر عملے کے ساتھ مل کر اس کی بیوی کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور زیادتی کی جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یاسر حیات نے تھانہ سمنہ آباد کے ایس ایچ او سے 20نومبر کو جواب طلب کر لیاہے ۔

Fariha Taj

0 comments: