Wednesday, December 13, 2017

خان بابا نے لاکھوں روپے لگا کر جعلی ویڈیو کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنایا : جنید سلیم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا جہاں اطلاعات کی تیز ترین رسائی کا ذریعہ ہے ، وہیں اس کے ذریعے سے چندلمحوں میں جعلی خبریں بھی پھیل جاتی ہیں، جعلی ویڈیوز اور تصاویر کا عام ہونا بھی معمولی بات سمجھی جاتی ہے، گذشتہ دنوں مردان سے تعلق رکھنے والے ارباب خضر حیات خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ میں قابل فخر پاکستانی کے نام سے مشہور ہوا اور چند ہی دنوں میں قومی ٹی وی چینلز اور انگریزی اخبارات نے اسے ہیرو بنا کر پیش کردیا مگر اب انکشاف ہوا کہ خان بابا کے نام سے مشہور ارباب خضرحیات بابا فراڈیا نکلا ، اس نے جعلی ویڈیو بنا کر نہ صرف پاکستانی عوام کو بے وقوف بنایا بلکہ قومی میڈیا بھی اس کے ڈرامے کا شکار ہوگیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ” حسب حال “ میں میزبان جنید سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دنوں قومی میڈیا میں خبریں آئیں کہ امریکہ میں ہونے والے2017ءکے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان خان بابا نے 400کلوگرام کا وزن اٹھا کر دنیا کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ ڈالے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے،ارباب خضر حیات خان ایک دولتمند شخص ہے اور اس نے لاکھوں روپے لگا کر گرافکس کی مدد سے ایک ویڈیو بنائیں ، اس ویڈیو میں اس نے سی این این کی ایک رپورٹ چلائی جس میں اسے ویٹ لفٹنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ اس کے دوران شائقین پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، اس میچ کے دوران کمنٹری بھی کی جاتی رہی۔ اس ویڈیو میں کوئی بھی چیز حقیقی نہیں بلکہ یہ ساری ویڈیو گرافکس کی مدد سے بنائی گئی تھی ۔ میزبان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی فرد نے اس چیز پر غور نہیں کیا کہ ایک شخص اچانک نمودار ہوتا ہے اور دنیا کے سب سے بڑے مقابلے میں حصہ لیتا ہے اور مشہور ہوجاتا ہے ، حالانکہ دنیا بھر میں اس حوالے سے کوئی بھی خبر نہیں۔ پروگرام کی ٹیم نے خان بابا سے رابطہ کیا اور اسے پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی ، ساتھ ہی شرط بھی رکھی کہ وہ پروگرام کے دوران ہی 4سو کلوگرام وزن اٹھائیں گے۔ اس شرط کے بعد خان بابا آئیں بائیں شائیں کرنے لگا اور کہنے لگا کہ ابھی کچھ ہی عرصہ ہوا ہے کہ اس نے اتنا وزن اٹھایا اب وہ مزید وزن نہیں اٹھا سکتا۔ پروگرام کے میزبان کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ویٹ لفٹنگ کا پروگرام کے دوران کامیڈین سہیل احمد عزیزی کا کہنا تھا کہ میرے کئی دوستوں نے مجھے خان بابا کی ویڈیو بھیجی، میں حیران ہوا کہ کس طرح ایک شخص پاﺅں میں چپل پہنے سٹیج پر آتا ہے ، اس نے جیکٹ پہن کر اتنا وزن اٹھا لیا اور بین الاقوامی مقابلے کے دوران کسی نے بھی اسے نہیں روکا کہ ویٹ لفٹنگ کے لئے درکار لباس زیب تن کرے۔ریکارڈ257کلوگرام ہے جو کہ آج تک کوئی بھی ویٹ لفٹر توڑ نہیں سکا۔

Fariha Taj

0 comments: