Tuesday, January 16, 2018

سپریم کورٹ کا وی آئی پی موومنٹ پر صرف 2 منٹ کیلئے سڑک بند کرنے کا حکم

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نےکراچی میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران صرف دو منٹ کے لیے سڑک بند کرنے کا حکم دےد یا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلے میں حکم دیا گیاہے کہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔عدالت نے آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ وی آئی پی موومنٹ کے لیے بلیو بک کا قانون موجود ہے اسی قانون کے تحت اقدامات کیے جائیں اور باور کرایا جائے کہ اس کی خلاف ورزی نہ ہو۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث اگر سڑک بند ناگزیر ہے تو صرف 2 منٹ کے لیے سڑک کو بند کیا جائے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر حکم کی خلاف ورزی کی ہوئی تو عدالت پھر اس کا نوٹس لے گی۔
خیال رہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہفتہ 13 جنوری کو وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی۔عدالت نے آئی جی سندھ کو سڑکوں کی بندش کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

Fariha Taj

0 comments: