Tuesday, January 16, 2018

کیا ہم امریکہ سے جنگ کر سکتے ہیں؟ سلیم صافی کا شاہد خاقان عباسی سے سوال ،آگے سے وزیراعظم نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر ٹرمپ کی نیندیں حرام ہو جائیں گی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات بحالی کے لئے مذاکرات جاری ہیں ، پاکستان اپنی سرحدوں کے حفاظت سے غافل نہیں رہ سکتا ، ہم ایک آزاد، باوقار اور خود مختار ملک ہیں ، اپنی عزت کو کوئی بھی خطرہ ہوا تو ہم پوری دنیا سے جنگ مول لینے کو تیار ہیں ۔ 
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”جرگہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کی بحالی نئی قیادت آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مستقل بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عوام نے منتخب کیا وہ جس بھی چینل سے بات کرے گا اور جس انداز میں گفتگو کرے گا اسے سرکاری بیان ہی تصور کیا جائے گا۔پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے یا پاکستان پر حملے کی صورت میں آپ ان سے جنگ کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ تعلقات توڑنے والی بات نہیں ، بدقسمتی سے ٹرمپ نے جو بات کی اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوئے۔ ہم ایک خود مختار ملک ہیں ، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسا اقدام  اٹھایا جائے جس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہو۔ہمیں اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہے ، امریکہ کی جانب سے جو بھی ایکشن ہوا ، ڈرون حملہ بھی ہوا تو اس کا جواب دیں گے ۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوئی قوم جب اپنے مؤقف پر کھڑی ہوجاتی ہے تو وہ غیر ملکی امداد کے باوجود بھی کامیاب ہوجاتی ہے۔ہماری عزت کو خطرہ ہو اتو پوری دنیا کے ساتھ جنگ مول لینے کو تیار ہوں گے۔

Fariha Taj

0 comments: