Saturday, January 13, 2018

سپریم کورٹ کا کراچی سےتمام ڈبےوالےدودھ اٹھاکرٹیسٹنگ کاحکم

کراچی : چیف جسٹس آف پاکستان نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی مارکیٹوں سے ڈبے کا سارا دودھ اٹھا کر اس کی ٹیسٹنگ کی جائے۔ اس موقع پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بھینسوں کو ٹیکے لگا لگا کر بچوں کو بیمار کرنا چاہتے ہو؟ ذرا خیال نہیں آتا بچوں کی زندگی سے کھیل رہے ہو، بریسٹ کینسر جیسے مسائل ہورہے ہیں، بچیوں کا کوئی خیال نہیں۔ پنجاب میں بھی پابندی ہے، وہاں بھی گزارا ہورہا ہے، جب کہ ڈیری فارمرز کی پابندی ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کراچی بھر میں بھینسوں کے انجیکشن ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
غیر معیاری دودھ کی فروخت سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں دستیاب ڈبے کے دودھ کی مصنوعات اٹھا کر سیمپل ٹیسٹنگ کیلئے پی سی ایس آئی آر بھجوانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ٹیسٹنگ کے معاملے کی نگرانی ایڈووکیٹ فیصل صدیقی کو سونپ دی۔

Fariha Taj

0 comments: