Monday, January 8, 2018

رونویر کے گھر والے اپنی ہونے والی بہو دپیکا پڈوکون کے گھر ایسی چیز لے کر پہنچ گئے کہ بھارتی میڈیا میں ہلچل مچ گئی

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد اب دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 5 جنوری کو دپیکا کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں سری لنکا میں موجود تھے جہاں انہوں نے کافی وقت ایک ساتھ گزارا، جس کے بعد سے یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ دونوں منگنی کرنے والے ہیں، تاہم حال ہی میں رنویر کے گھر والوں کی جانب سے دپیکا کو ساڑھی اور انگوٹھی تحفے کے طور پر دئیے جانے کی خبروں نے دونوں کی شادی کی افواہوں کومزید تقویت دے دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر کے گھر والوں نے دپیکا کو ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کی ڈیزائن کردہ ساڑھی گفٹ کی ہے، یہ وہی ڈیزائنر ہیں جنہوں نے انوشکا شرما کی شادی کے لباس ڈیزائن کیے تھے جب کہ ساڑھی کے ساتھ انہوں نے دپیکا کو ہیرے کا خوبصورت سیٹ بھی بطور تحفہ دیا ہے جس میں ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی بھی شامل ہے۔ رنویر کے گھر والوں کی جانب سے ساڑھی اور سیٹ دئے جانے پر یہ کہا جارہا ہے کہ ساڑھی رنویر کے گھر والوں کی جانب سے دپیکا کوشادی کے جوڑے کے طور پر دی گئی ہے۔
دوسری جانب رنویر دپیکا کی سری لنکا میں موجودگی کے حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں نے سری لنکا میں چپکے سے منگنی کرلی ہے اور بہت جلد ویرات انوشکا کی طرح شادی کرکے دھماکا کریں گے۔



Fariha Taj

0 comments: