Wednesday, May 17, 2017

کبھی خوشی کبھی غم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی لڑکی کی حالیہ تصاویر دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

کبھی خوشی کبھی غم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی لڑکی کی حالیہ تصاویر دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے
نئی دہلی ۔ بالی ووڈ فلم ”کبھی خوشی کبھی غم“ میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار نبھانے والی لڑکی ”مالویکا راج“ تو آپ کو ضروریاد ہو گی جو فلم میں ”چندو کے چاچا نے چندو کی چاچی کو چاندنی چوک میں چاندی کے چمچ سے چٹنی چٹائی“ والے ڈائیلاگ سے مشہور ہوئی تھی۔
مالویکا نے اب جوانی کی دہلیز پر قدم رکھ دیا ہے جس کی تازہ ترین تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور نوجوانوں کی آنکھیں تو پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں۔ مالویکا جلد ہی فلموں میں بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں اورجیانت پرانجے کی ڈائریکشن میں بننے والی ان کی پہلی فلم ”جائیدیو“ جلد ہی ریلیز ہو گی۔
مالویکا راج کی عمر اس وقت 26 سال ہے جنہوں نے 2000ءمیں فلم شکار سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ بعد ازاں 2001ءمیں فلم کبھی خوشی کبھی غم میں کرینہ کپور کے کردار ”پوجا“ کے بچپن کا کردار بھی ادا کیا اور اپنے معصومانہ چہرے اور آواز سے سب کے دل جیت لئے۔

Fariha Taj

0 comments: