نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص کی بیوی اس کی بدکرداری سے تنگ آ کر اسے چھوڑ گئی تو اس شیطان صفت شخص نے بدلہ لینے کے لئے اس کی نوعمر بیٹی کو ہی اپنی بیوی بنا لیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے 44سالہ کرسٹوفر آئی ہوپٹمن نامی اس شخص نے 2015ءمیں شینن ڈیٹرک نامی خاتون سے شادی کی جس کی 18سالہ بیٹی بھی تھی۔ کچھ عرصے بعد ہی شینن اس شخص کی بدخصلتوں سے تنگ آ کر اسے چھوڑ کر چلی گئی جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے شینن کی بیٹی کیلی ڈورووک سے ہی شادی کر لی اورشینن کی زندگی اجیرن بنانے کے لیے اپنی اور کیلی کی قابل اعتراض تصاویر اسے بھیجنی شروع کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق اس بدخصلت شخص نے شینن کے ہوتے ہوئے ہی اس کی بیٹی کا برین واش شروع کر دیا تھا اور شینن کے چھوڑ کر جانے سے پہلے کیلی کو پوری طرح شیشے میں اتار چکا تھا جس نے ماں کے جاتے ہی اس کے ساتھ شادی کے لیے ہاں کہہ دی۔ اپنی بیٹی کی اپنے شوہر کے ساتھ نازیبا تصاویر دیکھ کر شینن کی زندگی ہی اجڑ گئی اور اس نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے کرسٹوفر کے خلاف بیک وقت دو شادیاں کرنے، آتشیں اسلحہ رکھنے اوردھوکہ دہی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرکے نارتھ امبرلینڈ کاﺅنٹی کورٹ میں پیش کر دیا جہاں سے اسے 2سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے اور جج نے اسے 10سال کے لیے زیرنگرانی رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔
شینن کا عدالت میں کہنا تھا کہ ”میرے شوہر نے میرے ہوتے ہوئے ہی میری بیٹی کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے تھے لیکن مجھے ان کا اس وقت علم ہوا جب میں اسے چھوڑ کر گئی اور ان دونوں نے اپنی نازیبا تصاویر بھیج کر مجھے تنگ کرنا شروع کیا۔اس نے مجھے طلاق دیئے بغیر ہی میری بیٹی سے بھی شادی کر لی۔ “
0 comments: