لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل سوہائے علی آبڑونے کہا ہے کہ فیشن کی دنیا میں بدلتے رجحانات اوران کی مقبولیت کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم اس شعبے میں پاکستان فیشن انڈسٹری سے وابستہ باکمال لوگوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں سوہائے علی آبڑو کاکہناتھا کہ دیکھا جائے توفیشن کی تاریخ بہت پرانی ہے، مختلف رنگوں کا ملاپ اوران کی تراش خراش سے کپڑے کوایک نئی شکل دینے کا اندازنیا نہیں بلکہ بہت پرانا ہے۔ سولہ سنگھار، بال سنوارنا ، آنکھوں میں کاجل، ہاتھوں میں چوڑیاں، مہندی، پاؤں میں پازیب اور ملبوسات کے منفرد انداز شخصیت کو پرکشش بنانے کے لیے ہر دورمیں اہم رہے ہیں، اس لیے فیشن کی دنیا میں بدلتے رجحانات اوران کی مقبولیت کوئی نئی بات نہیں ہے ۔
0 comments: