Thursday, December 14, 2017

اس 6 سالہ لڑکے نے ایک سال میں 1 ارب روپیہ کماڈالا، لیکن کیا کام کر کے؟ جان کر آپ کو اپنی زندگی پر افسوس ہوگا

نیویارک(نیوز ڈیسک) پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب، کھیلو گے کودو گے ہو گے خراب، یہ مشہور مقولہ آپ نے ضرور سن رکھا ہو گا لیکن اس امریکی بچے نے تو اس کا مطلب بالکل الٹ کر رکھ دیا ہے۔ ریان نامی اس چھ سالہ بچے نے محض کھیل اور کھلونوں سے ہی پچھلے ایک سال میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً ایک ارب 19 کروڑ پاکستانی روپے) کمالئے ہیں۔ کمسن ریان ویب سائٹ یوٹیوب پر ایک سپر سٹار بن چکا ہے جہاں وہ نئے نئے کھلونوں کو کیمرے کے سامنے کھولتا اور ان کے ساتھ کھیلتا نظر آتا ہے۔ وہ ان کھلونوں کے متعلق اپنی معصومانہ رائے بھی دیتا ہے اور دوسرے بچوں کو کھلونوں سے متعلقہ مشورے بھی دیتا ہے، جنہیں ہر کوئی بے حد پسند کرتا ہے۔

بظاہر معصوم سا نظر آنے والا یہ پاکستانی بچہ دراصل کون ہے؟ حقیقت جان کر ہر پاکستانی کو اس پر بے حد فخر ہوگا
ریان تین سال کا تھا جب سے اس کے والدین اس کی کھلونوں کے ساتھ ویڈیوز یوٹیوب پر پوسٹ کررہے ہیں۔ اس نے اپنی مقبول ترین یوٹیوب ویڈیوز سے جون 2016ءسے لے کر جون 2017ءکے درمیان ایک سال کے دوران ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ ’ریان ٹوائز ریویو‘ کے نام سے اس کا یوٹیوب چینل دنیا بھر میں صرف بچوں میں ہی نہیں بلکہ بڑوں میں بھی مقبول ہے۔ ایک سال کے عرصے کے دوران اس کی ویڈیوز کو 8 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔

Fariha Taj

0 comments: