Monday, December 25, 2017

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیوکی فیملی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان سے روانہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیوکی فیملی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان سے بھارت کے لئے روانہ ہو گئی ،وہ پاکستان کی جانب سے انسانی بنیادو ں پر دی گئی رعائیت پر  کلبھوشن جادیو سے ملاقات کے لئے   آج صبح اسلام آباد آئی تھی، جہاں ان کی بھارتی جاسوس سے 40منٹ کے لئے ملاقات کروائی گئی۔کلبھوشن جادیوکی فیملی نے ملاقات کا اہتمام کروانےپر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
کلبھوشن جادیوکی فیملی کے فلائیٹ شیڈول کے مطابق انہوں نے شام 5:10پر جانا تھا لیکن پرواز لیٹ ہونے کے باعث وہ 7:15پر روانہ ہوئے،وہ پاکستان سے عمان ائیرلائن کے ذریعے مسقط گئے ہیں جہاں سے وہ بھارت کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

Fariha Taj

0 comments: