Friday, December 29, 2017

ہسپتال میں زیر اعلاج بچے کی آرمی چیف سے مدد کی اپیل سنتے ہی پاک فوج حرکت میں آ گئی ،کورکمانڈر لاہور نے ہسپتال پہنچ کر ایسا شاندار کام کر دیا کہ دل جیت لیے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج نویں جماعت کے بچے احسن حسین نے علاج کے لیے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی جس کے بعد کور کمانڈر لاہور نے بچے سے ملاقات کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پنجاب کے علاقے کمالیہ کے رہائشی 14 سالہ احسن ظہیر نے ہسپتال سے ہی ویڈیو کے ذریعے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر لاہور عامر ریاض سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نویں جماعت کا طالبعلم ہے اور لاہور کے اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔بچے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق اس کا دل 20 فیصد کام کرتا ہے اور ہارٹ ٹرانسپلاشن کی ضرورت ہے لہٰذ آرمی چیف اور کورکمانڈر لاہور اس کی مدد کریں۔
بچے کی اپیل کے بعد کمانڈر لاہور نے اسپتال میں احسن حسین سے ملاقات کی، انہوں نے بچے کو گلدستہ پیش کیا اور اس کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے بچے کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد بچے کو سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے۔

Fariha Taj

0 comments: