Thursday, August 10, 2017

نواز شریف کا جی ٹی روڈ مشن میں تیز رفتاری کی وجہ پہاڑی علاقہ اور سکیورٹی خدشات تھے : مجیب الرحمان شامی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سنیئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ پنڈی سے نکلنے کے بعد نواز شریف کا جی ٹی روڈ مشن میں تیز رفتاری آنے کی وجہ بہت اہم ہے کیونکہ پنڈی سے نکل کر جہاں سے تیز رفتاری اختیار کی گئی وہ پہاڑی علاقہ ہے اس میں دہشت گردی اور سکیورٹی خدشات تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی جگہوں پر کارکن نواز شریف کے گاڑی کے آگے لیٹ گئے جس کے باعث کئی مقامات پر رکنا پڑاوگرنہ نواز شریف کا قافلے جس تیز رفتار ی سے آ رہا تھا جہلم آکرہی رکنا تھا ۔

Fariha Taj

0 comments: