Monday, December 11, 2017

لندن میں برفباری کا4سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،نظام زندگی مفلوج

لندن(این این آئی)لندن میں برفباری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔مڈلینڈ، ایسٹ انگلیا جانے والے شہریوں کو سفر نہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برفباری کے باعث لندن کا ریلوے نظام اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ کئی مقامات کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ادھر ویلز میں بریکون کے قریب سینی برج کے مقام پر 12 انچ تک برفباری رکارڈ کی گئی ہے، برفباری کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو گیا ہے جس کے باعث کئی ایئرپورٹ بند کردیے گئے ۔لندن حکام کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ مڈلینڈ، ایسٹ انگلیا جانے والے شہریوں کو سفر نہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہے، برفباری نے لندن کا4 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Fariha Taj

0 comments: