Wednesday, December 27, 2017

عمران و قادری کا اتحاد ریاست کے خلاف نئی سازش کا اعلان ہے: مریم نواز

 
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ قادری اور عمران کا ساتھ بیٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست، جمہوریت اور حکومت کے خلاف ایک نئی سازش تیار ہو رہی ہے ، عمران خان کی حیثیت سازشی مہرے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران و قادری کا اتحاد ریاست ، جمہوریت اور حکومت کے خلاف نئی سازش کا اعلان ہے ، سازشی مہروں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ، ان کو صرف سازش کے تحت انتشار کے لیئے اکھٹا کیا جاتا ہے اور پاکستان کے لوگوں کو سب سمجھ ہے ! ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی اس سے بڑی ناکامی کیا ہو گی کہ اس کی پہچان ایک سیاسی اور جمہوری رہنما کی بجائےایک سازشی اور مہرے کی ہے۔

Fariha Taj

0 comments: