Friday, May 26, 2017

رمضان المبارک کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا

رمضان المبارک کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا
کراچی ۔ کراچی ٹریفک پولیس نے شہر قائد میں رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو کسی بھی قسم کے مسئلے سے بچانے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی پلان جاری کردیا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کو روانی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی پلان تشکیل دیا ہے۔ اس پلان کے تحت شہر قائد کی شاہراہوں پر 1300 ٹریفک پولیس اہلکار،600 سٹی وارڈ ن اور اسکاوٹس تعینات ہوں گے جبکہ شہرکو تین سیکٹرز میں تقسیم کر کے 5 روٹس بنائے گئے ہیں۔ان روٹس میں پہلا ٹاور سے قائد آباد ، دوسرا جامع کلاتھ مارکیٹ سے سہراب گوٹھ ،تیسرا گرومندر تا پاور ہاوس نارتھ کراچی ، چوتھا سائٹ سیمنز چورنگی سے مواچھ گوٹھ اورپانچواں روڈ گارڈن چوک سے حبیب بینک پلازہ تک ہوگا۔ان روٹس پر 500 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ جبکہ شہر میں مجموعی طور 13 سو ٹریفک پولیس اہلکاروں ، 6 سو سٹی وارڈنز اور اسکاوٹس فرائض انجام دیں گے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق جن مقامات پر تروایح کے اجتماعات ہوں گے،وہاں متبادل روٹس بھی بنائے گئے ہیں۔جبکہ شہری دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک ماڑی پور اور سہراب گوٹھ سے لیاری ایکسپریس وے کو استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے شہریوں کی سیکورٹی کے لئے10ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے ہیں ۔ جبکہ شہر قائد میں 4 ہزار 87 مقامات پر تروایح اور 128 مقامات پرمحافل شبینہ ہوں گی، جن کی سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ تمام مساجد ، امام بارگاہوں ، شاپنگ سینٹرز اور بازار سمیت اہم مقامات کی سکیورٹی کے لئے پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ حساس علاقوں میں گشت اور اسنیپ چیکنگ بھی کی جائے گی:۔

Fariha Taj

0 comments: