بالی وڈ اداکار بوبی دیول نے سلمان خان کے کہنے پر نیا روپ اختیار کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ بوبی دیول بھی بھارت کے ان اداکاروں میں شامل ہیں جنہیں نئے آنے والے اداکاروں کی وجہ سے فلموں میں خاص کام نہیں مل رہا ہے جب کہ انہوں نے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے دہلی میں بطور ڈے جے کنسرٹ بھی کیا لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ بوبی دیول گزشتہ 6 برس سے کام نہ ملنے کی وجہ سے اپنے ہی خاندان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلموں میں کام کرتے رہے ہیں لیکن اب بوبی کو سلمان خان کے مدمقابل فلم ’ریس 3‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ بوبی دیول 10 سال بعد کسی بڑی فلم کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں جس کے لیے وہ نہایت پرجوش ہیں اور انتھک محنت بھی کررہے ہیں۔ بوبی دیول ’ریس 3‘ میں سلمان کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کے لیے بوبی دیول سلمان خان کے مشوروں پر من و عن عمل کررہے ہیں۔ سلمان خان نے بوبی دیول کو مشورہ دیا تھا کہ وہ باڈی بلڈنگ کریں اور اپنی جسمانی ہیت کو یکسر تبدیل کردیں تاکہ فلم بینوں کو کچھ نیا دیکھنے کو ملے۔ دبنگ خان کے کہنے پر بوبی دیول نے سخت محنت شروع کردی اور جسمانی طور پر مضبوط دکھنے کے لیے وہ باقاعدگی سے ورزش کررہے ہیں۔ بوبی دیول نے گزشتہ روز ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک الگ ہی روپ میں نظر آرہے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں بوبی دیول نے سخت محنت کی ترغیب دینے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ انہیں اب محنت کا مثبت اثر بھی نظر آنے لگا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سنی دیول بھی بوبی کو فلموں میں کام نہ ملنے کے سوال پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے تھے اور آبدیدہ ہوگئے تھے۔ بوبی دیول نے فلمی کیرئیر میں کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’’سولجر‘‘، ’’بادل‘‘، ’’بچھو‘‘، ’’چور مچائے شور‘‘ اور ’’کرانتی‘‘ شامل ہیں۔
Wednesday, November 29, 2017
Fariha Taj rashida rasheed
Related Posts:
پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے ،جس کو بھی ٹیم میں چانس دیا اس نے پرفارم کیا:سرفراز احمد ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کپتان قومی ٹیم سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے ،ٹی… Read More
آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے ہیرو فخرزمان لاہور قلند ر سے جلوہ گر ہوں گ لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اوربھارت کے درمیان آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے فائنل میں اہم کر… Read More
قندیل بلوچ قتل کیس ،پولیس کا مفتی عبدالقوی کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے مفتی عبدالقوی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرو… Read More
کراچی میں2 نوجوانوں نے صرف 600 روپے قرض واپس نہ کرنے پراپنے ہی دوست کو پٹرول چھڑک کرآگ لگادی، نوجوان کا جسم بری طرح جھلس گیا کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)سرجانی ٹاؤن میں 600 روپے کے تنازعے پر دونوجوانوں نے مبینہ طورپر اپنے … Read More
بھارت میں سڑک کنارے خاتون کا سرعام ریپ، اس دوران پاس سے گزرنے والے لوگ کیا کرتے رہے؟ ویڈیو سامنے آگئی، پوری دنیا کانپ اٹھی کیونکہ۔۔۔ نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم پاکستانی بھارتیوں کی اس سردمہری پر ہی حیران ہوتے ہیں کہ وہاں سڑک پر کو… Read More
سری لنکا نے پاکستان میں کرکٹ کے دروازے کھول دیئے: محمد حفیظ سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل راونڈ محمد حفیظ نے کہا کہ سری لنکا ٹیم کی آمد نے پاکستان میں ان… Read More
بابر اعظم نے ہاشم آملہ کو عالمی ریکارڈ سے محروم کر دیا ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جہاں ب… Read More
موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے ثبوت دینے والا ٹھیکدار قتل لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی پر کرپشن کے ثبو… Read More
0 comments: