Tuesday, December 12, 2017

ویرات کوہلی کی شادی اس ”ویلا“ میں ہوئی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہاں کیا کچھ میسر ہے اور صرف ایک رات کا کرایہ کتنا ہے؟ تفصیلات جان کر آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ روز شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے۔ ان کی شادی کی تقریب اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور ہر جانب سے مبارکباد کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ دونوں کی شادی جس جگہ پر ہوئی وہاں کیا کچھ میسر ہے اور صرف ایک رات کا کرایہ کتنا ہے؟ یہ تمام تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں جنہیں جان کر یقینا آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے۔ 
دونوں کی شادی بورگو فینو کیے ٹو نامی ”ویلا“ میں ہوئی جو تسکنی میں واقع ہے۔ یہ کئی سو سال پرانا ’ویلا‘ ہے اور ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ تقریباً 800 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔ اس سیرگاہ کے گردونواح میں کئی پرسکون وادیاں موجود ہیں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکزی بننے والی دیگر کئی چیزیں بھی موجود ہیں۔

0 comments: